ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے صحافیوں کو شہر سنندج میں بتایا کہ گرفتارشدہ گروہ کردستان اور دیگر علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائياں کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے لیکن انہيں دہشتگردی کی سازش پرعمل کرنے سےپہلے ہی گرفتار کرلیاگیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ دہشتگردوں کےپاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت ان دہشتگردگروہوں کی حمایت کررہےہیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ وہابیوں ، سلفیوں اور دیگر انقلاب مخالف ہشتگرد گروہ جیسے کوملہ اور پژاک بھی گرفتار شدہ گروہوں کی حمایت کررہےہیں۔
مصطفی نجار نےبتایا کہ انقلاب مخالف گروہوں کو عالمی سامراج کی بھرپور حمایت حاصل ہے اسی وجہ سے وہ ایران میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہےہیں۔انہوں نے کہا سکیورٹی فورسز نے انقلاب مخالف گروہوں کی یہ سازش مکمل طرح سے ناکام بنارکھی ہے
..............
/152